ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنے 24ویں گرینڈ سلیم خطاب سے محض ایک قدم دور سیرینا

اپنے 24ویں گرینڈ سلیم خطاب سے محض ایک قدم دور سیرینا

Sat, 08 Sep 2018 13:24:18    S.O. News Service

نیویارک،8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکہ کی قدآور ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس اپنے 24ویں گرینڈ سلیم خطاب سے محض ایک قدم دور ہیں ۔ سیرینا امریکی اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سیرینا نے سیمی فائنل مقابلہ میں لاتویا کی اناسٹاسزا سیواسٹووا کو براہ راست سیٹوں میں چھ ۔تین، چھ ۔صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ایک بچے کی ماں بننے کے بعد سات ماہ بعد سیرینا نے واپسی کی اورتب سے لے کر اب تک سات ٹورنامنٹوں میں حصہ لے چکی ہیں۔حالانکہ ان میں ان کا کوئی خاص مظاہرہ نہیں رہا لیکن اب انہوں نے اپنا فارم واپس حاصل کر لیا ہے۔سیرینانے 19رینک ہولڈرسیواسٹوواکو کوئی موقع نہیں دیااور 66منٹ تک مقابلہ میں انہیں شکست دے کر اپنے 31ویں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ۔ خطابی مقابلہ میں سیرینا کا سامنا جاپان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا سے ہوگا جنہوں نے ایک دیگر سیمی فائنل مقابلہ میں امریکہ کی میڈیسن کیز کو ہراکر فائنل میں جگہ پکی کی ہے۔ 


Share: